الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا دھچکا دے دیا
انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی پارٹی صدارت کا فیصلہ سنادیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ کو تاحیات نااہل قرار دیدیا۔
سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو پارٹی صدارت سے تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان الیکشن بھی نہیں لڑسکیں گے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دیا، زبانی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے سنادیا۔
راجہ شہباز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ تفصلی فیصلہ 2 روز بعد جاری ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
