Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات؛ سندھ کے کتنے اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے؟

Now Reading:

عام انتخابات؛ سندھ کے کتنے اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے؟
انتخابات

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں جس کے پیش نظر سندھ کے مختلف اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 9 ہزار 901 اسکولز میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جبکہ ان اسکولز میں مرمت کی ضرورت ہے۔

سندھ حکومت نے پولنگ اسٹیشنز میں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے فنڈز منظور کر لیا۔

علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے پولنگ اسٹیشنز کے لیے اسکولز کی مرمت کے لیے 3.3 ارب روپے منظور کرلیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

Advertisement

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم ترین معاملہ طے ہوگیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی، ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں۔

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکی ہیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کررہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا؟ سکندر سلطان راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔

صحافی نے سوال کیا تھا کہ آر آوز اور ڈی آر آوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر