چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی آئینی جمہوریت میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطلب انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سیاسی جماعت کا انتخابی نشان اس عمل کی نشاندہی کرتا ہے، پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخاب میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
