Advertisement
Advertisement
Advertisement

“کسی اور ملک منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کو 29 فروری تک قیام کی اجازت ہوگی”

Now Reading:

“کسی اور ملک منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کو 29 فروری تک قیام کی اجازت ہوگی”
افغان باشندوں

“کسی اور ملک منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کو 29 فروری تک قیام کی اجازت ہوگی”

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی اور ملک منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کو 29 فروری تک قیام کی اجازت ہوگی۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کابینہ کے فیصلوں پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ نے بہت اہم فیصلہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو کابینہ نے مسترد کر دیا، کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل ہونا ہے، بھارتی قانون سازی مسئلہ کشمیر پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور ملک منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کو 29 فروری تک قیام کی اجازت ہوگی، مقررہ تاریخ کے بعد قیام کی صورت میں چار سو ڈالر جرمانہ ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پہلی اسپیس پالیسی کی منظوری دیدی، اسپیس اینڈ سیٹلائٹ کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، سپارکو میں اس حوالے سے تحقیقی مرکز بنایا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ کابینہ نے ادویات کی قمیتوں میں اضافہ مسترد کر دیا، اس حوالے سے وزارت صحت کو جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور ٹیلی کام ٹربیونل کے قیام کی منظوری دیدی، مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی سپریم کورٹ کے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے حوالے سے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مقیم ایسے افغان باشندے جن کا پاکستان کے علاوہ کسی تیسرے ملک میں انخلاء ہونے کے قیام میں 31 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک توسیع کر دی ہے، تاہم مقررہ تاریخ کے بعد قیام کرنے والے افغان باشندوں کو 400 ڈالر تک جرمانہ ہو سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر