اسلام آباد؛ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف ڈکیتی مذاحمت پر فائرنگ سے بیٹے سمیت شہید
اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے سمیت ڈکیتی مذاحمت پر فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا، شہید ہیڈ کانسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعٓث اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے سمیت شہید ہوگئے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
شہید ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔
شہید کا جسدِخاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں تدفین کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
