Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کتنے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کتنے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟
مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 2 یا 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اپنی نشست محفوظ کرنے کے لئے دویا تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، بلوچستان کے دوحلقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ سے تو الیکشن لڑیں گے کیونکہ وہاں کی مقامی تنظیموں کو تیاریوں کا کہہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے خود الیکشن لڑیں گے یا اپنے بھائی اور بیٹے میں سے کسی کو الیکشن لڑائیں گے طے ہونا باقی ہے۔

بعدازاں ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی پارلیمانی انتخابی بورڈ آج اپنے امیدواران کی ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔

اسلم غوری نے بتایا کہ جے یو آئی پارلیمانی انتخابی بورڈ نماز ظہر کے بعد جامع مسجد فاروق اعظم میں ہوگا جس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

Advertisement

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور صوبائی انتخابی بورڈز کی سفارشات پر غور وخوض ہوگا۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ اجلاس میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے دستوری اراکین شریک ہوں گے جبکہ اجلاس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر