Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے انتخابی بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری

Now Reading:

سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے انتخابی بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری

تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن ہدایت نامہ کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی، پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23  انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں،بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہئےپورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔

ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازم ہے، قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہے، ہورڈنگز، بل بورڈز،وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی، الیکشن مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگی، خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ سے ہٹادی 

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ سے ہٹا دی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے جائیں گے اور کام مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ ملک میں الیکشن 2024 کی گہما گہمی جاری ہے، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔

 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن جیسے ہی وقت ختم ہوا تو تمام الیکشن کمیشن کے دفاتر کے دروازے بند کردیے گئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر