چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) انجینئر سجاد غنی کا کے فور پراجیکٹ کا دورہ
چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے کے فور پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے’کے فور پرراجیکٹ‘کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
پراجیکٹ انتظامیہ نے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے فور پراجیکٹ کراچی کیلئے اہم منصوبہ ہے، واپڈا کی بھرپور کوشش ہے کہ ’کے فور پراجیکٹ‘ کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے، کے فور پراجیکٹ کی تمام آٹھ سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے اور اس کی تکمیل اکتوبر 2024 میں شیڈول ہے۔
انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ کے فور منصوبے کی جلدازجلد تکمیل کیلئے تمام متعلقہ فریقین سے مسلسل اور مؤثر رابطہ قائم رکھیں۔
چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے کہا کہ کے فور منصوبے کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی اشد ضروری ہے، سندھ حکومت کی جانب سے منصوبے کیلئے بجلی کے نظام کی بروقت تکمیل بھی مساوی اہمیت کی حامل ہے، منصوبے سے فائدہ اٹھانے کیلئے کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی تقسیم کرنے کے نظام میں توسیع بھی اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
