بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے کتنے تحائف لیے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تحریک انصاف کی 2018 سے 2022 تک کی حکومت میں بانی پی ٹی آئی نے قومی خزانے کو مالِ مفت سمجھا، دل کھل کر ہاتھ صاف کیا، تاہم انکو بیرون ممالک سے 58 قیمتی تحائف ملے اور بیرون ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کم قیمت پر حاصل کیے جن کی رقم 20 اور 50 فیصد ادا کی۔
تحریک انصاف کا دور حکومت میں
بانی PTI نے توشہ خانہ سے کتنے تحائف لیے؟
اہم تفصیلات سامنے آگئیں
براہ راست دیکھیں:https://t.co/vJHfveCbX5#BOLNews #ToshaKhana pic.twitter.com/vzHk5izw3a— BOL Network (@BOLNETWORK) January 31, 2024
تحائف کی قیمت سرکاری حکام کی طرف سے 14 کروڑ 20 لاکھ لگائی گئی، اس کے عوض تین کروڑ 81 لاکھ ادا کیے اور آٹھ لاکھ کے مفت تحائف بھی رکھ لیے، پھر ان تحائف کو 6 لاکھ 35 ہزارڈالر میں فروخت کردیا۔
بانی پی ٹی آئی کو ملنے والے تحائف میں سعودی عرب سے ملنے والی قیمتی گھڑی بھی شامل ہے جس پر خانہ کعبہ کا ماڈل بنا ہوا ہے، گھڑی کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 60 سے 65 کروڑ روپے ہے، مہنگے تحائف میں آٹھ کروڑ 50 لاکھ کی گریف گھڑی شامل ہے جو صرف ایک کروڑ ستر لاکھ روپے خزانے میں جمع کروائی گئی۔
چار تحائف کی قیمت کا سرکاری تخمینہ 10 کروڑ نو لاکھ روپے بنتا ہے لیکن اس قیمت کا صرف 20 فیصد یعنی دو کروڑ دو لاکھ روپے دے کر خرید لیا۔
تحائف میں 56 لاکھ کے کف لنکس،15 لاکھ کا ایک پین اور87 لاکھ 50 ہزار کی انگوٹھی شامل ہے، تاہم 38 لاکھ کی رولیکس گھڑی سات لاکھ 54 ہزار میں خریدی، ان تحائف میں کچھ تحفے ایسے تھے جن کی لاگت 30 ہزار روپے سے کم تھی۔
بانی پی ٹی آئی نے جو تحائف بلامعاوضہ رکھ لیے ان میں 30 ہزار کا ٹیبل میٹ، 20 ہزار ڈیکوریشن پیس، 20 ہزار کا لاکٹ، 25 ہزار کا مکہ کلاک ٹاور کا ماڈل، نو ہزار کا ڈیکوریشن پیس اور آٹھ ہزار کی وال ہینگنگ شامل ہیں۔
اگست میں حکومت سنبھالنے کے چھ ماہ کے اندر اندر بانی پی ٹی آئی دس کروڑ سے زائد مالیت کے تحائف 20 فیصد ادائیگی پر خرید چکے تھے، اس کے بعد قانون تبدیل کر کے تحفے کی لگائی گئی قیمت کا 50 فیصد ادا کرنا ضروری قرار دے دیا گیا۔
نئے قانون کے بعد صرف چار کروڑ کے تحائف خریدے، اس طرح متعدد اور گھڑیوں اور تحائف سمیت کل 14 کروڑ سے زائد مالیت کے تحائف تین کروڑ 81 لاکھ روپے میں خریدے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل 63 (1) کے تحت توشہ خانہ کے تحائف اور اثاثوں کے حوالے سے غلط بیانی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
