خانپور میں بااثر افراد کی جانب سے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کا کیس سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق خانپور میں بااثر افراد نے راستے سے گزرنے پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا ہے جب کہ یہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود سیوارام گڑھی روڑ پر پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے تشدد سے 32 سالہ عرفان کی آنکھ ضائع ہوگئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں کار سوار ظالم شخص نے گاڑی پر فٹبال لگنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث بچے کے دانت ٹوٹ گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ گاڑی پر فٹبال لگنے کے بعد کار سوار شخص غصے سے باہر نکلا اور بچے کو زوردار تھپڑ مارا جس کے باعث بچہ زمین پر گر پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
