
بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، آصف زرداری نے نام پیش کر دیا
آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سی ای سی کا اجلاس ہوا جس میں تمام اراکین موجود تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے اس موقع پر صدر پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس میں صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پی پی پی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظور کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News