
عام انتخابات؛ جماعت اسلامی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے
خان پور: 1 قومی، 3 صوبائی نشست پر جماعت اسلامی پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 170 سے قومی نشست کے لئے ڈاکٹر طارق جاوید بلوچ کو ٹکٹ جاری کردیا گیا جبکہ حلقہ پی پی 258 سے صوبائی نشست کے لئے عامر اشتیاق چوہدری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔
اس کے علاوہ حلقہ پی پی 259 سے سید محمد ساجد عباس شاہ کو بھی جماعت اسلامی پاکستان نے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا جبکہ حلقہ پی پی 260 سے عبد الرشید اعوان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے گئے۔
30 دسمبر2023 کو لیاقت بلوچ کو این اے 123 اور این اے 128 سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کو این اے 126 سے ٹکٹ جاری کیا گیا، میاں محمد اسلم کو این اے 46 سے ٹکٹ ملا اور صاحبزادہ طارق اللہ کو این اے 5 سے ٹکٹ دیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان کو این اے 250 کراچی کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا، جاوید قصوری کو لاہور کے حلقہ 124 کیلئے ٹکٹ دیا گیا، مولانا عبدالاکبر چترالی کو چترال کے حلقہ این اے 1 کیلئے ٹکٹ جاری کیا اور خلیق احمد بٹ کو لاہور کے حلقہ این اے 130 کیلئے ٹکٹ ملا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News