 
                                                      پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
خط میں جیکب آباد میں پولیس کے تعاون سے محمد میاں سومرو امیدوار این اے 190 جیکب آباد کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔
خط کا متن ہے کہ آزاد امیدوار محمد میاں سومرو کو پولیس کی طرف سے پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے، پولیس کے پروٹوکول فراہم کرنے کی وڈیوز منسلک ہیں، یہ عمل ووٹرز میں خوف پھیلانے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں اور پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں۔
تاج حیدر نے خط میں مزید کہا کہ چیف الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ برائے مہربانی قانون کے تحت کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 