نواز شریف ہی ملکی معیشت کا پہیہ چلا سکتے ہیں، عطاء تارڑ
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ملکی معیشت کا پہیہ چلا سکتے ہیں۔
لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو رکتے ہوئے کہا کہ کراچی کا وڈیرہ ابن وڈیرہ لاہور آیا ہے جس کے مقابلے میں نواز شریف کا ورکر سامنے آیا ہے، آپ جہاں جہاں جائیں گے ہر حلقہ میں ترقی کے نشان نوازشریف کی شکل میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی خون پسینہ دے کر کی ع عمران اور ع سے عثمان نے ایک اینٹ نہیں لگائی، جو منصوبے لگائے اس کو ہی بہتر کر لیتے، جب بھی نوازشریف آتے ہیں تو وہ منصوبے لگاتے جس سے ترقی آتی ہے، نوازشریف ہے جو معیشت کا پہیہ چلانے کا ماہر ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو مناظرے کے چیلنج دیتے پھر رہے ہیں وہ کہتا شیر کا شکار کرنا ہے، پیپلزپارٹی والے تو کرپشن کے بادشاہ ہیں تین سو یونٹ بجلی تو کیا تین سو روپے بھی عوام کی جیب سے نکال لینے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی کا امن خراب ہوا بوری بند لاشیں ملیں بھتہ خوری ہوئی قتل ہوئے تو امن بحال کرنے کے لئے قوم نے نوازشریف کو آواز دی، کراچی کا امن روشنیاں نوازشریف بحال کرے لیکن انہوں نے پندرہ سال میں شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے، ان کا کرپشن کا ایجنڈا ہے یہ کہتے تخت لاہور ہے یونیورسٹیاں لگتی ہیں پل بنتے ہیں تو کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، بلاول کا ایجنڈا ہے حلقہ کو تباہ کردیں یہ پندرہ سال پیچھے لے جانا چاہتا ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی میں روٹی کپڑا مکان کا کھوکھلا نعرہ لگایا پانی تک چھین لیا ہے، سمندر کا پانی صاف کرکے لوگوں کو نہ دیا سیاسی لوگ بھتہ لیتے ہیں پیسے لے کر پانی دیا جاتا ہے، ن لیگ کا منشور متوازن منشور ہے اس میں خواتین اقلیت سمیت تمام طبقات کےلئے ایک پلان معیشت کی بحالی اہم رکھا گیا ہے، ہم لیپ ٹاپ اور روٹی دیتے رہے تو پی ٹی آئی والے لنگر خانے اور پناہ خانہ بناتے رہے۔
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو چیلنج کرتا ہوں پی کے ایل آئی آؤ اگر تم شرمندہ نہ ہوئے تو الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں گا، شیر چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہا ہے بلاول انتشار و کرپشن کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، آٹھ فروری کو این اے 127 کی عوام بتائے گی شیر تیر کا شکار کرے گا، جہاں جہاں سے گزرتے ہیں وہاں وہاں شیر کی دھاڑ آتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
