Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں دھند کا راج برقرار؛ نظام زندگی مفلوج

Now Reading:

ملک بھر میں دھند کا راج برقرار؛ نظام زندگی مفلوج
دھند

ملک بھر میں دھند کا راج برقرار؛ نظام زندگی مفلوج

ملک بھر میں دھند نے نظام زندگی کو مکمل مفلوج کردیا ہے، موٹر وے کئی مقامات پر بند ہونے سے مسافر رل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث راستے دھندلا گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور اور ملک کے دیگر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راستے دھندلانے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے جبکہ ایئر پورٹس پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

واضح رہے کہ دھند میں سفر کرنا خطرناک ہو سکتا ہے اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہیے، دھند کے دوران پاکستان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹی عوام کی حفاظت کے لیے تنبہیہ پیغامات، آگہی مہم اور دوران سفر احتیاطی تدابیر جاری کرتی ہیں۔

Advertisement

پاکستان ہائی ویز اور موٹرویز کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لیے دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور سفر شروع کرنے سے قبل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز اتھارٹی کی ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے دھند کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں۔

دھند میں رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں اگر سفر کرنا انتہائی ضروری ہو تو گاڑی کی ہیڈ لائٹس لو بیم پر رکھیں کیونکہ ہائی بیم سے روشنی دھند میں منعکس ہو جاتی ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ موٹروے اور قومی شاہراؤں پر سفر کے دوران کسی مشکل صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر مدد کے لیے کال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر