“جماعت اسلامی اتوار کو غزہ ملین مارچ کرے گی”
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اتوار کو شاہراہِ فیصل پر غزہ ملین مارچ کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا ایک وفد مفتی منیب الرحمان کے پاس آیا ہے، اتوار کو شاہراہِ فیصل پر غزہ ملین مارچ ہوگا، اس سلسلے میں مفتی منیب الرحمان کو دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 97 روز میں 23 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے، فاسفورس بم پھینکے جارہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیل کی درندگی کیوں نظر نہیں آتی۔
نعیم الرحمان نے کہا کہ مغربی ممالک میں احتجاج ہورہا ہے، اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا ہے، لیکن اسرائیل بچوں کو مار رہا ہے، اگر عرب ممالک اور مسلم اگر وہ اپنا رول پلے کرے تو خود امریکہ کہے گا کہ یہ بند کر، چند ممالک کے بغیر کوئی اپنا رول پلے نہیں کررہا ہے۔
دوسری جانب معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے جو بھی تحریک اور مارچ ہوگا، ہم اس کی غیر مشروط طور پر حمایت کریں گے، یہ انسانیت اور مظلومیت کے حوالے سے ہم سب دینی ملی قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں ںے کہا کہ میں افسوس کا اظہار کرتا ہوں، او آئی سی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، لیکن غزہ کے مسلمانوں کے لیے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ دنیا کے مسلمانوں کے لیے تکلیف دہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے لیے آگے آئیں، جیسے اسرائیل کے لیے امریکہ نے پیکج کا اعلان کیا اسی طرح غزہ کے مسلمانوں کی بحالی کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کریں اور عمل کریں۔
مفتی منیب نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کا تعلق ہے، وہ دنیا میں حقوق انسانیت کے امام بنے ہوئے تھے، ہم جیسے ملکوں کے خلاف ایف آئی ٹی ایف سے اقدامات کرتے تھے، 21 ویں صدی میں جتنی انسانیت کی حرمت غزہ پر پامال ہوئی، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ہے۔
معروف عالم دین نے مزید کہا کہ شہری ڈھانچے کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے، جنوبی افریقہ بھی مجبور ہوا کہ انہوں نے عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کیا، یہ کام مسلمان ممالک کو کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
