پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 2 فیصد ماندہ کام کیوں روکا گیا؟ جواب سینیٹ میں جمع
اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 2 فیصد ماندہ کام کیوں روکا گیا؟ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا تحریری جواب سینیٹ کے اجلاس میں پیش کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر 98 باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، خطرات کے باجود کوشش کی جا رہی ہے کہ باقی باڑ کو لگانے کا کام بھی مکمل کیا جائے۔
تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 2 فیصد ماندہ کام تنازعات کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کا فوجی چوکیوں پر حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک
وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تقسیم شدہ دیہات کی وجہ سے کام روکا گیا، مسئلہ دو طرفہ بات چیت سے حل کیا جا رہا ہے۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ معاملہ مشترکہ کورڈننشن کمیٹی میں زیر بحث ہے، اس وقت تمام روایتی راستے اور غیر قانونی لراسنگ بند کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
