
نگران وزیر اعظم کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
لاہور: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں ان کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔
دوران ملاقات نگران وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی مزاج پرسی کی جبکہ دونوں کے درمیان مجموعی ملکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News