Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی کے 91 کوہاٹ: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی

Now Reading:

پی کے 91 کوہاٹ: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی
الیکشن کمیشن

اسلام آباد: پی کے 91 کوہاٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حلقے کے لئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت سیکیورٹی امور سے متعلق الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پی کے 91 کوہاٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حلقے کے لئے الیکشن کا شیڈول میں تبدیل کردیا گیا، اب پی کے 91 کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن پانچ جنوری کو ہوگا۔

اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ نو جنوری ہوگی اور ایپلٹ ٹربیونل اپیلوں پر 16 جنوری تک فیصلے کریں گے۔

Advertisement

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18 جنوری ہوگی اور  پی کے 91 کے امیدواروں کو انتخابی نشانات 19 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمشن، سیکریڑی الیکشن کمیشن، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ آفیسر سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر