
پیپلز پارٹی نے سرگودھا سے مسلم لیگ ن کی وکٹ اُڑا دی
پیپلز پارٹی نے سرگودھا سے مسلم لیگ ن کی وکٹ اُڑا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سرگودھا کے مہر محمد یار خان لک کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
پی پی 76 سرگودھا کے یار محمد لک مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
یار محمد لک کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر پی پی پی ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی، محسن ملہی، رانا قمر اقبال اور شیخ عمران افضل موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News