
الیکشن سے متعلق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے قومی اسمبلی کے الیکشن نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع بلوچستان عوامی پارٹی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ پی بی 32 سے الیکشن لڑیں گے، تاہم صادق سنجرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے این اے 260 سے اعجاز سنجرانی کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے، اعجاز سنجرانی صادق سنجرانی کے بھائی ہیں۔
ذرائع باپ نے بتایا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کی منظوری پارٹی صدر خالد مگسی نے دی ہے۔
یاد رہے کہ 21 دسمبر 2023 کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی وصوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے تھے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 260 اور صوبائی اسمبلی 32 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم این اے 260 چاغی رقبے کے لخاظ سے تقریباً خیبرپختوانخوا کے کل رقبے کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News