
پیپلز پارٹی بڑا سرپرائز دینے کو تیار
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آئندہ چند روز میں پنجاب میں بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کو پنجاب سے سیاسی کامیابی کی امید ہے، جس کے پیش نظر پیپلزپارٹی قیادت نے لاہور میں قیام میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کا مزید چند روز لاہور میں رہنے کا امکان ہے، پی پی پنجاب نے پارٹی قیادت کو لاہور میں قیام کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ چند روز میں پنجاب میں اہم سیاسی سرپرائز دے سکتی ہے، پی پی کے پنجاب میں اہم سیاسی شخصیات سے معاملات طے پا گئے۔
علاوہ ازیں پیپلزپارٹی پنجاب سے پانچ اہم شخصیات سے رابطے ہیں، سیاسی شخصیات کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گی جبکہ شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات پی پی قیادت سے ملاقات کی خواہشمند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News