پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار سے متجاوز
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 02 جنوری 2024 کو مزید 699 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 235 مرد، 163 خواتین اور 301 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لئے 36 گاڑیوں میں 75 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 457,261 تک پہنچ چکی ہے۔
بعدازاں پاکستان ایک طویل عرصے سے افغان باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان میں غیر قانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے پاکستان کو ان کو واپس بھیجنا پڑا، پاکستان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، خطے میں صرف پاکستان واحد ملک نہیں ہے جس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
