افغان شہریوں کا اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری
افغان شہریوں کا اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر ملکیوں کو اسکریننگ کے بعد افغانستان واپس بھجوادیا گیا۔
رپورٹ محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز طور خم کے راستے 363 افغان شہری اپنے ملک واپس چلے گئے جبکہ طور خم کے راستے مجموعی طور پر 2 لاکھ 71 ہزار 724 افغان واپس جاچُکے ہیں۔
انگور اڈہ سے مجموعی طور پر 3 ہزار 759 اور خرلاچی کے راستے 698 افغان شہری واپس جاچکے ہیں۔
انگور اڈہ سے مجموعی طور پر 3 ہزار 759 اور خرلاچی کے راستے 698 افغان شہری واپس جاچُکے ہیں جس کے بعد صوبے کے تینوں راستوں سے جانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 182 ہوگئی۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
