Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

8 فروری کو ہر قیمت پر الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں، سراج الحق

Now Reading:

8 فروری کو ہر قیمت پر الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استعفیٰ دے دیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہر قیمت پر 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے۔

سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے جذبے کے ساتھ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، اب تک 241 قومی اسمبلی اور 531 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر ہے سینیٹ کی طرف سے الیکشن مؤخر کرنے کی قرارداد آتی ہے، سینیٹ کی قرارداد آئین سے 100 فیصد تضاد ہے، ظلم جبر اور کرہشن کے خاتمہ ووٹ کے نظام سے بدلا جاسکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں تمام جماعتوں نے حکومت کی ہے لیکن تمام پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا وعدے پورے نہیں کیے، بس نیب سے کیس ختم کیے بینک اکاونٹ میں اضافہ کیا۔

انکا کہنا ہے کہ عوام کو غربت کی تاریکیوں میں دھکیل دیا، پاکستان کی عوام کو ای ایم ایف کے سامنے غلام کردیا، سب جماعتوں نے ملک و معیشت کا بیڑا غرق کیا، اپنے سٹیوں سے بھرپور لطف اٹھایا عوام کی غربت میں اضافہ ہوا، اس کرپٹ پر کیس کا محاسبہ نہ عدالتیں کرسکتی ہیں نہ نیب کرسکتی ہے، یہی وجہ ہے ملک پر 80 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں شیخوپورہ میں شہباز شریف خطاب کر رہے تھے کہ میرا بھائی چوتھی بار وزیراعظم بن رہے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے بچے اسکولوں سے باہر ہیں، سوا دو کروڑ بچوں نے اسکول کے دروازے پر قدم نہیں رکھا یہ انکی کارکردگی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں کو صاف پانی مسیر نہیں ہے لوگ یرقان سے مر جاتے ہیں یہ صرف ان جماعتوں کی وجہ سے ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ یہ کہتے ہیں یہاں لاکھوں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے وسائل مجود ہیں لیکن دوسری طرچ بجلی اور توانائی نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں اور کارخانے بند ہیں، اگر آج پاکستانی پونے تین لاکھ روپے کا مقروض ہے تو ان ظالموں کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چند کرپٹ ٹولے مارشل اور جمہوریت کے دور میں بھی نظر آتے ہیں ان کی وجہ سے بد امنی ہے معیشت تباہ ہے نوجوان بے روزگار ہیں، انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی کے دلخراش سانحے پر شہداء کے لواحقین کا رد عمل
پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد بڑی مشکل کا شکار
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
آئندہ مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23ارب ڈالر رہنے کا امکان
9 مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر