Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت اور افغان طالبان، پاکستان کے خلاف یک زبان

Now Reading:

بھارت اور افغان طالبان، پاکستان کے خلاف یک زبان
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ

بھارتی میڈیا افغان طالبان کے بیانیہ کو درست ثابت کرنے کے لیے سرگرم ہوگیا۔

بھارتی پروپیگنڈا کو مزید تقویت دینے میں بھارتی ذرائع ابلاغ قدم با قدم بھارتی حکومت کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

اسی سلسلے میں بھارتی خبررساں ادارے ورلڈ از ون نیوز اور بھارتی حکومت کی زبان بولنے والی اے این آئی نیوز ایجنسی نے افغان وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد کے بیان کا حوالہ دے کر پاکستان پر بغیر شواہد کے کیچڑ اچھالنا شروع کردیا ہے۔

مذکورہ بالا بھارتی نیوز ایجنسیز نے افغان خبر رساں ادارے طلوع  نیوز کی خبرکا حوالہ دیتے ہوئے افغان طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد کا بیان شائع کیا۔

بیان میں ملا یعقوب مجاہد کا کہنا تھا ’’سال 2023 میں افغانستان میں 20 سے زائد پاکستانیوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ہلاک کیا گیا‘‘۔

Advertisement

یہ بیان دراصل اس حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے جس کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان کو شواہد کے ساتھ بتایا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور خود کش حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں۔

پاکستان نے اپنے کیس کو مضبوط کرنے کے لیے افغان طالبان کو ٹھوس شواہد بھی پیش کیے مگر افغان طالبان کی جانب سے میڈیا کا سہارا لے کر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں انہیں سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں براہ راست پاکستان کو پیش کیا گیا ہے۔

افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد خطے کے دیگر ممالک کو اپنی سرحدوں کی نگرانی کا مشورہ تو دے رہے ہیں تاہم افغانستان کی سرحد سے جو دہشت گردی پاکستان میں ہو رہی ہے وہ ان کی نظروں سے اوجھل ہے۔

افغان وزیر دفاع کا دعویٰ ہے کہ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کی سرزمین سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی میں 90 فیصد کمی آئی حالانکہ گذشتہ ایک سال کے اعداد و شمار اس کی نفی کرتے ہیں اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں افغانیوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔

طلوع  نیوز کے مطابق افغان طالبان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ یا اس کے اتحادیوں کی جانب سے چھوڑا گیا اسلحہ اسمگل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں تاہم پاکستان نے شواہد کے ساتھ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں یہ اسلحہ بھی افغان طالبان کو دکھایا ہے۔

بھارت اپنی روایتی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے ملا یعقوب مجاہد کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے جو کہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کو واضح طور پر ثابت کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر