Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

Now Reading:

الیکشن کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
اسلحہ

پشاور: الیکشن 2024 کے لئے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی، تاہم اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی۔

ڈی سی اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنس اور بغیر لائسنس پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی الیکشن 2024 کے لیے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی تھی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فوری صوبے بھر میں کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی سمیت سیاسی گروپوں کے جھگڑوں کے خدشات ہیں، جس کے پیش نظر 12 فروری تک پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر