Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر سے کتنے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہوئے؟

Now Reading:

ملک بھر سے کتنے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہوئے؟
کاغذات نامزدگی

ملک بھر سے کتنے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہوئے؟

اسلام آباد: ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد اور منظور کیے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لئے جمع کروائے گئے 24698 کاغذات نامزدگی میں سے 22711 منظور کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران نے 3240 کاغذات نامزدگی مسترد کیے جبکہ قومی اسمبلی کے لئے ملک بھر سے 7473 امیدواروں نے  کاغذات جمع کرائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ1024 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ قومی اسمبلی الیکشن کے لئے 6449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں آج سے دائر کی جائیں گی۔

Advertisement

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل آج سے 3 جنوری تک جاری رہے گا، ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ملک بھر کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں، ان فہرستوں میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے والوں میں ملک کی کئی بڑی سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی سمیت سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، اسی طرح سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پنجاب کی سابق وزیر یاسمین راشد، اختر مینگل، فواد چوہدری اور انکی اہلیہ حبا فواد، اعظم سواتی، ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا اور انکے بیٹے کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

دوسری جانب ن لیگ کے صدر اور سابق وزیرا عظم شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور صادق سنجرانی سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر