Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے، جہانگیر ترین

Now Reading:

ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے، جہانگیر ترین
جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے لودھراں میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ امیدوار برائے حلقہ پی پی 228 نذیر خان بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ موجود تھے۔

جہانگیر ترین نے سابق تحصیل ناظم سید اصغر شاہ گیلانی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے لوگوں نے مجھے پناہ عزت دی ہے، میرا فرض ہے کہ یہاں کے عوام کی خدمت کے ذریعے انکا قرض چکاؤں، انشاء اللہ لوگوں کو پتہ چلے گا کہ ہم نے اپنا ووٹ صحیح جگہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری عمر کے ساتھ ساتھ کام کرنے کا جذبہ بھی بڑھ گیا ہے، عوام نے کامیاب کیا تو پورے پاکستان میں ترقی یافتہ لودھراں کا نام ہوگا۔

Advertisement

آئی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ میں نے نئی پارٹی اس لیے بنائی کہ 10/12 سال ایک جماعت کے لئے دن رات کام کیا، مگر جب وہ لیڈر صاحب وزیر اعظم بنے تو سب کچھ بدل گیا، وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھتے ہی لوگوں نے انکی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے، بادشاہ سمجھتا ہے میں ہی سب کچھ ہوں، لوگ عوام کو بھی بھول جاتے ہیں جو عوام انہیں وزیر اعظم بناتی ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ پرانی باتیں چھوڑ کر میں نئی باتیں کرونگا، جو ہوگیا گزر گیا، اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے، اب ہمیں ملک کا سوچنا ہے، پاکستان ترقی کریگا تو لودھراں اور عوام ترقی کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے، ملک کی معیشت مضبوط، نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہوگی، دنیا میں پاکستان کی عزت ہونی چاہیے، ہمیں ملک کے لئے سوچنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر