
لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے مزید کامیابیاں حاصل کر لیں، آزاد امید وار میاں عظیم یاسین دستبردار ہو گئے۔
پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار جواد گجر نے بھی این اے 117 سے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کردیا، تاہم دستبردار ہونے والے امیدواروں نے فیصلہ کیا کہ اب ہم عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کے انتخابی مہم چلائیں گے۔
این اے 117 سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے بھائیوں نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ملک زمان نصیب کی قیادت میں شاہد گجر، ملک عثمان، میاں ارشد و عدیل گجر آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔
اس کے علاوہ سابق چیئرمین رانا مظفر و سرفراز احمد خان اور وائس چیئرمین ماجد بٹ و ملک محمد شفیق بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے جبکہ این اے 117 سے سابق کونسلرز میاں ندیم، میاں ذیشان تیمور خان اور آصف چشتی نے بھی گجر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالعلیم خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 اور پی پی 149 میں بڑی سیاسی کامیابیاں
اس موقع پر پی پی 146 سے سابق بلدیاتی رہنماؤں نے بھی اسلام چارلی کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقاتیں کیں۔
امیدواروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان بہترین قیادت اور درد دل رکھنے والی شفیق شخصیت ہیں، ساتھ چلیں گے، عبدالعلیم خان این اے 117 کے دونوں صوبائی حلقوں سے شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔
دوسری جانب عبدالعلیم خان نے این اے 117 سے بھرپور پذیرائی پر شکر گزار کرت ہوئے کہا کہ شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے، شاہدرہ اور گردونواح کے علاقوں کے تقاضے ہر حال میں پورے کریں گے۔
واضح رہے کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر اور سابق ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News