پاک ایران کشیدگی کے بعد صورتحال پر غور کے لئے قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس آج ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ساڑھے چار بجے ہوگا جس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی سے متعلق اداروں کی جانب سے کمیٹی کو پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی۔
علاوہ ازیں کمیٹی کے اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں پر میزائل حملے کیے تھی جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوگئی تھیں۔
اس کے بعد پاکستان نے بھی گزشتہ صبح ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات تھیں۔
بعدازاں ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی سیستان میں پاکستانی فورسز کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی شہری نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
