 
                                                      ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ؛ عدالت نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ایڈیشنل اینڈ سیشن ڈیوٹی جج نے کیس کہ سماعت کی۔
سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزمہ کی جانب سے وکیل شکیل احمد پاشا نے دلائل دیے۔
صنم جاوید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی اسی حلقے سے میں سامنے آؤں گی، مجھے نہیں سمجھ آ رہا کہ انکو ڈر کس چیز کا ہے، کاغذ بھی مسترد کرانے ہیں اور ضمانتیں بھی کینسل کرانی ہیں، پھر کس چیز کا ڈر ہے؟
عدالت نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 