
کراچی میں نجی کمپنی کی لفٹ گرنے سے 12 خواتین زخمی
کراچی کے علاقے کورنگی میں نجی کمپنی کی لفٹ گرنے سے 12 خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈر چورنگی الحسن اسٹاپ ڈینم کمپنی کی لفٹ گر گئی جس کے نتیجے میں 12 خواتین زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی خواتین کو کورنگی سندھ گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمی خواتین میں 28 سالہ صباء زوجہ ساجد علی، 25 سالہ رخسار زوجہ خالد، 35 سالہ شمع زوجہ احسن، 25 سالہ شازیہ زوجہ فرحان، 28 سالہ شاہدہ زوجہ محمد آصف، 25 سالہ حرا زوجہ بلال، 26 سالہ سمیرا زوجہ اُویس، 27 سالہ شمع زوجہ فراز اور 22 سالہ نورین دختر خالد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 35 سالہ کومل زوجہ فیضان، 18 سالہ خورشیدہ دختر ابراہیم اور سالہ 22 ارم دختر محمد سعید بھی لفٹ گرنے سے زخمی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News