
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اس کے ساتھ تقسیم کار کمپنیوں کی مینجمنٹ میں بہتری سے متعلق پاور ڈویژن کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں بے نامی لین دین ممانعت ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے ارکان کا تقرر زیر غور آئے گا جبکہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی اراضی وفاقی عدالتوں اور ٹریبیونلز کے لیے وقف کرنے کی سمری بھی زیر غور آئے گی۔
اسمارٹ فونز تک رسائی میں اضافے سے متعلق ڈرافٹ پالیسی زیر غور آئے گی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے تقرر کی سمری پر بھی غور ہو گا۔
سی ای او سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تقرر سے متعلق کابینہ کے گزشتہ فیصلے پر نظر ثانی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
کابینہ سرکاری اداروں پر کابینہ کمیٹی، سی سی ایل سی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News