Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Now Reading:

مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز

مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 119 میں جمع کرائے گئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، مریم نواز نے اپنے اثاثوں میں لاہور کے مختلف موضع جات میں 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 1500 کنال سے زائد اراضی ظاہر کی ہے۔

مریم نواز نے اثاثوں میں ایک سال کے دوران چالیس لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ظاہر کیا ہے اور تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کسی گاڑی کی مالک نہیں ہیں، یہ اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔

اس کے علاوہ مریم نواز شریف نے 17 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہر کیا جبکہ انہوں نے اثاثوں میں 1 کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔

Advertisement

دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے پاس مختلف بینک اکاونٹس اور کیش کی صورت میں 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے جبکہ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کو پارٹی ٹکٹ کے لئے 2 لاکھ روپے بھی دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کو اکثریت کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر