
ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کی تشکیل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ہدایت پر کی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایف بی آر کی تنظیم نو کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی کی تیار کی گئی مشترکہ سمری کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی تجویز پہلے ہی منظور کی گئی ہے، افسران کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے نیشنل ٹیکس اتھارٹی کے قیام کی تجویز مؤخر کردی ہے، حکومت نیشنل ٹیکس اتھارٹی کے تحت صوبوں سے سیلز ٹیکس بھی وصول کرنا چاہتی تھی۔
وفاق اور صوبوں میں نگران حکومت ہونے کے باعث ٹیکس اتھارٹی کی تجویز مؤخر کی گئی، صوبوں سے سیلز ٹیکس کی وصولی کے لیے سی سی آئی سے منظوری لینا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News