
ہم پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، آصفہ بھٹو زرداری
بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے ضلع لیاری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آپ سب کی آواز ہے، لیاری کے لوگ ہمیشہ سے ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہم بھی لیاری والوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اور آپ کا پرانہ رشتہ ہے، ہم نے کراچی کی عوام کے لئے بس سروس شروع کی، ہمارے پاس ایک عوام دوست غریب دوست منشور ہے، ہم آپ کو مفت علاج دیں گے، ہم کچی آبادی کو ریگولرائز کریں گے، 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔
آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول کو وزیراعظم بنائیں، جب ہم مل کر کام کریں گے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہم پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے، آصف علی زرداری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News