Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے سال کا پہلا سورج مکمل آب وتاب کے ساتھ طلوع

Now Reading:

نئے سال کا پہلا سورج مکمل آب وتاب کے ساتھ طلوع
سورج

نئے سال کا پہلا سورج مکمل آب وتاب کے ساتھ طلوع

ملک بھر میں نئے سال 2024 کا سورج مکمل آب وتاب کے ساتھ طلوع ہوگیا ہے اور روشنی نے پر پھیلا لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سال نو کے استقبال کیلئے مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن وامان کی بہتری کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

 نئے سال کے پہلے سورج کا استقبال کرنے والے شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں 2024 کا نیا سورج نئی امید لے کر آئے گا، وطن عزیز پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا۔

شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا سال پاکستان کے لئے کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔

Advertisement

بعدازاں نئے سال کے پہلے دن محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند کا امکان ہے، ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا، تاہم بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند واسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر