Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا کی قرارداد منظور

Now Reading:

فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا کی قرارداد منظور
سینیٹ

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

اسلام آباد: سینیٹ نے فوج اور سیکیورٹی افسران کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر سخت سزا کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کے خلاف قرارداد پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

Advertisement

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپاک فوج کےخلاف بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے میں ملوث پائے جانے والوں کو عوامی عہدے سے 10 سال کی نااہلی سمیت سخت سزا دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

سینیٹ میں بہرہ مند تنگی نے منظور پشتین کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس ایوان میں فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کی زبان کاٹ دی جائے۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان میں کروڑوں لوگ ہیں، بلوچستان سے کوئی محب وطن اغواء نہیں ہوا۔

بعدازاں ایوان نے سینیٹر بہر مند خان تنگی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر