Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، اس حالت میں الیکشن ایک بڑا چیلنج ہے، غلام علی

Now Reading:

پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، اس حالت میں الیکشن ایک بڑا چیلنج ہے، غلام علی
غلام علی

خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، اس حالت میں الیکشن ایک بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے بول نیوز سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن کے التواء کے حوالے سے قرارداد اہمیت کی حامل ہے، سینیٹ ایوان بالا ہے جس کی اپنی اہمیت ہے، سینیٹرز نے انتخابات میں مشکلات کے تناظر میں قرارداد پیش کی اور اکثریت سے قرارداد پاس کی۔

غلام علی نے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن کے حوالے سے قرارداد ایک سفارش ہے، الیکشن کمیشن ان سفارشات میں کتنا وزن دیکھتی ہے اب یہ دیکھنا ہے، پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، الیکشن کے التواء کی قرارداد سینیٹرز کی جانب سے ایک ریکوئسٹ ہے، اب ان سفارشات اور ریکوئسٹ پر عملدرآمد کرنا اور نہ کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، آئین کا تقاضا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت سے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آسکتا ہے، عام انتخابات ملک کے لئے ناگزیر ہیں، جو جماعتیں لیول پلینگ فیلڈ نہ ہونے کی باتیں کر رہی ہیں سب زیادہ وہی جماعتیں اجتماعات کر رہی ہیں، سیاسی اجتماع کے لیے ڈی سی اپروول ضروری ہے تاکہ سیکیورٹی فراہم کی جائے، سڑکوں پر سیاسی اجتماعات نہیں ہونے چاہیے جس سے دوسرے لوگوں کو تکلیف ہو، سب قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر