
پشاور سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو بھی انتخابی نشانات مل گئے
پشاور سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو بھی انتخابی نشانات مل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں کے امیدواروں کو نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شیر کا نشان مل گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین، جماعت اسلامی کو ترازو اور جے یوآئی ف کو کتاب کا نشان الاٹ کردیا گیا۔
قومی وطن پارٹی کو چراغ، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو پگڑی اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا۔
اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب اور ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان دے دیا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان کو کرین کا انتخابی نشان دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے بعد امیدواروں کو مختلف نشانات الاٹ کردیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News