
ایبٹ آباد؛ نواحی علاقے کی زمین سے پراسرار طور پر آگ نکلنا شروع
ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ایبٹ ہائٹس کی زمین سے پراسرار طور پر آگ نکلنا شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے مقامی افراد نے زمین سے دھوآں نکلنے پر پولیس کو اطلاع دی، مقامی آبادی کو آگ سے دور رکھا جا رہا ہے۔
زمین سے دھوآں نکلنے پر زمین کو ہیوی مشینری سے کھودا گیا۔
زمین کے اندر سے گرم آگ نکل رہی ہے جبکہ باہر نکالنے پر ٹھنڈی ہو کر عام کوئلہ بن جاتی ہے۔
زمین کے اندر کوئی کیمیکل ہے جس سے زمین گرم ہو کر مٹی اور پتھر آگ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
زمین کو مزید کھودا جا رہا ہے اور مزید آگ نکل رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News