Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھند کا راج برقرار؛ موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

Now Reading:

دھند کا راج برقرار؛ موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند
دھند

دھند کا راج برقرار؛ موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

لاہور: شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے مختلف سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور اور ملک کے دیگر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ایم-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک، ایم-2 اسلام آباد سے بلقسر اور کوٹ مومن تک جبکہ ایم-5 رحیم یار خان سے روہڑی تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

راستے دھندلانے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے جبکہ ایئر پورٹس پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

واضح رہے کہ دھند میں سفر کرنا خطرناک ہو سکتا ہے اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہیے، دھند کے دوران پاکستان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹی عوام کی حفاظت کے لیے تنبہیہ پیغامات، آگہی مہم اور دوران سفر احتیاطی تدابیر جاری کرتی ہیں۔

Advertisement

پاکستان ہائی ویز اور موٹرویز کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لیے دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور سفر شروع کرنے سے قبل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز اتھارٹی کی ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے دھند کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں۔

دھند میں رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں اگر سفر کرنا انتہائی ضروری ہو تو گاڑی کی ہیڈ لائٹس لو بیم پر رکھیں کیونکہ ہائی بیم سے روشنی دھند میں منعکس ہو جاتی ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ موٹروے اور قومی شاہراؤں پر سفر کے دوران کسی مشکل صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر مدد کے لیے کال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر