جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آغاز گنڈہ پور جمعیت علماء اسلام کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سابق ایم پی اے آغاز گنڈہ پور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آغاز گنڈہ پور کی شمولیت جمعیت علماء اسلام کی کامیابی ہے، آغاز گنڈہ پور جمعیت علماء اسلام کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ملک کی بگڑتی صورتحال قابل افسوس ہے، جمعیت علماء اسلام اس وقت دہشت گردی کے نشانے پر ہے، الیکشن ہونے چاہیے لیکن الیکشن کا ماحول بھی دیا جائے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی کہتے ہے کہ حالات کہ وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، موسم و امن وامان کی وجہ دے دھاندلی کا راستہ کھولتا ہے، پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیٹ ایجسمنٹ ہو گی جہاں ضرورت ہو گی، ہم نے اپنے علاقہ کی مٹی سے ترقی کا عہد پیمہ کیا ہے۔
آغاز گنڈہ پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمارے خاندان کا مشکل میں ساتھ دیا ہے، حلقہ کلاچی سے جیت کر جمعیت علماء اسلام کو سیٹ گفٹ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News