
نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی ملاقات
نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی سیکٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
عمر سیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چاہتے ہیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین آئی ٹی کے میدان میں تعلقات مزید مستحکم ہوں، حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، متحدہ عرب امارات پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیئے پرکشش مارکیٹ ہے، یو اے ای کے ساتھ ڈیجیٹل گورنمنٹ ایکسپیرنس ایکسچینج پروگرام کے لیے معاہدہ کریں گے۔
دریں اثناء پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے بھی ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات کی جس میں پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری اور اسٹارٹ اپس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
عمر سیف کا اس دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے برطانیہ میں کاروبار کے حوالے سے آسانی و وسعت کے خواہاں ہیں، برطانوی وینچر کیپیٹلسٹ پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News