 
                                                                              آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو بچوں کے علاج کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے کانسٹیبل توصیف اکرم کو 4 سالہ بیٹے محمد ہادی کے کوکلئیر امپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کیے گئے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے بعد 4 سالہ محمد ہادی کی قوت سماعت بحال ہوگئی ، اب وہ نارمل بچوں کی طرح زندگی گزارے گا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اے ایس آئی محمد حنیف کو پانچ سالہ بیٹی مناہل کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ کانسٹیبل بلال اکبر کو تین سالہ بیٹے محمد حسین کے تھیلیسیمیا کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ لیڈی کانسٹیبل افشاں نواز کو تین سالہ بیٹے ابوبکر کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیرِ صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر فنڈز اجراء کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 