Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن میں لاڈلے کی دال نہیں گلنے والی ہے، عطاء تارڑ

Now Reading:

الیکشن میں لاڈلے کی دال نہیں گلنے والی ہے، عطاء تارڑ
عطاء تارڑ

الیکشن میں لاڈلے کی دال نہیں گلنے والی ہے، عطاء تارڑ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن میں لاڈلے کی دال نہیں گلنے والی ہے۔

سابق وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 127میں الیکشن مہم کے سلسلے میں آیا ہوں، کرسچن کمیونٹی میں جذبہ حب الوطنی بلکہ ہر شعبہ میں کامیابی پر بھی پاسٹر انور فضل سے بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھا نہیں لگتا کسی بھی کمیونٹی کےلئے اقلیت استعمال ہو، کمیونٹی کو کمیونٹی سمجھیں نہ کہ چھوٹا سا حصہ سمجھیں، پاسٹر انور فضل نے جھنڈے کے سفید رنگ کی لاج رکھی ہے، مذہبی ہم آہنگی و اتحاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم ترقی و عوامی مسائل پر بات کریں گے ذاتیات پر بات نہیں کریں گے، فیصل میر سے کہا ذاتیات پر سیاست نہ کریں بلکہ عوامی مسائل کی بات کریں۔

انکا کہنا تھا کہ گوجرہ سے جڑانوالہ تک عدم تحفظ کا تاثر موجود ہے ہم تاثر کو زائل کرنا چاہتے ہیں امن کو فروغ ایک دوسرے کو ساتھ دینے و محافظ سے ملک ترقی کرے گا۔

Advertisement

لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کو ن لیگ نے امن کا گہوارہ بنایا ہے سیف سٹی ہو یہ ادارہ نہ ہوتا تو دہشت گردی کی لہر سے نمٹنے کی صلاحیت نہ ہوتی، ہر پاکستانی شہری کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے پنجاب میں تاریخی اقدامات کئے گئے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کیا نعرہ سکتے ہیں کہ لاہور کو کراچی بنا سکتے ہیں پنجاب کے علاوہ تعمیر و ترقی کا سفر کہیں نہیں ملے گا، ہم جان و مال کے تحفظ کی بات کررہے ہیں ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاسٹر انور فضل کی کمیونٹی کے لئے تجاویز دی ہیں جسے اقتدار میں آکر بہتر کام کریں گے، ادھر واٹر ٹینکر مافیا پانی فراہم کرتا ہے تو مسائل کے تدارک کےلئے کام کیے، ہمیشہ پاسٹر انور فضل کے پاس آئے تو ان سے دعا کی اپیل کی ہے صرف دعا ہی کی ضرورت ہے، اس جگہ پر شنگھائی فلائی اوور، جنرل اسپتال میں نیوروسائنسز بھی ہے ترقی یافتہ علاقہ ہے مسائل ضرور ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ٹریفک کی وجہ سے لوگ روڈ پر مر جاتے تھے اس لئے شنگھائی پل بنایا گیا جس کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے، اس حلقہ میں پانچ پی پی ہیں پارٹی کے لوگ الیکشن کمپئین کررہے ہیں، بلاول بھٹو نے کوئی کام نہیں تو مقابلہ کیا ہے، اچھا مقابلہ بلاول سے ہوگا مثبت سیاست کریں گے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ لاڈلا جیل میں کبھی سائیکل تو کبھی دیسی مرغی مانگتا ہے اب اسے جیل میں ویڈیو کال کی سہولت دی جاتی ہے لیکن الیکشن میں لاڈلے کی دال نہیں گلنے والی ہے، لوگ نوجوانوں اور تبدیلی کو دیکھنا چاہتے ہیں روائتی لوگوں سے گلے شکوے بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر