Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف آئیسکو کی درخواست پر فیصلہ

Now Reading:

صدر مملکت کا وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف آئیسکو کی درخواست پر فیصلہ
صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف آئیسکو کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے آئیسکو کو بجلی کنکشن تنصیب میں تاخیر پر شکایت کنندہ کو 139,000 روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

حاجی اختر رحیم نے ٹرانسفارمر اور بجلی کنکشن کیلئے آئیسکو کو درخواست دی تھی، شکایت کنندہ کو متعلقہ سامان کی قیمت  سمیت 305,656 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا گیا، شہری نے رقم جمع کرائی، بروقت کنکشن لگانے کے بجائے قیمت میں اضافے کی وجہ سے اضافی ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا گیا۔

شہری نے ڈیمانڈ نوٹس واپس لینے کے لیے آئیسکو سے رجوع کیا مگر ریلیف نہ دیا گیا، شہری نے شکایت کے ازالے کیلئے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا، جس نے شہری کے حق میں فیصلہ دیا۔

آئیسکو نے محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی، کیس کی ذاتی سماعت ریکارڈ دیکھنے کے بعد صدر مملکت نے آئیسکو کو رقم واپسی کی ہدایت کی۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ آئیسکو نے اپنے کنزیومر سروس مینول کی خلاف ورزی کی، ایک بار ڈیمانڈ نوٹس کی مکمل ادائیگی کے بعد قیمت بڑھنے کی وجہ سے مزید کوئی چارجز/ڈیمانڈ نوٹس نہیں دیا جا سکتا۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ آئیسکو 30 دن میں کنکشن لگانے کا پابند اور تنصیب میں 7 ماہ کی تاخیر ہوئی، وفاقی محتسب کا فیصلہ درست دلائل پر مبنی، قانونی طورپر پائیدار ہے۔

صدر مملکت نے آئیسکو کی نمائندگی مسترد کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر