Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعظم کا چینی ہم منصب کو خط، 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست

Now Reading:

نگران وزیراعظم کا چینی ہم منصب کو خط، 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست

نگران وزیراعظم کا چینی ہم منصب کو خط، 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی ہم منصب کو خط لکھا دیا جس میں انہوں نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کو خط لکھا گیا جس میں 1 سال کیلئے قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے جبکہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ قواعد و ضوابط پر 2 ارب ڈالر قرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی جبکہ ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چائنیز حکام رابطے میں ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے خط میں مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

Advertisement

انوار الحق کاکڑ نے خط میں کہا کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرض ادا کیا گیا، چین سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈیپازٹ حاصل کیا ہوا ہے، چین کی جانب سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر