Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک سے آئے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بیرون ملک سے آئے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ
کورونا

بیرون ملک سے آئے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آئے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا نئے کے ویرینٹ کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، کورونا ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے جے این 1 ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

Advertisement

این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کوویڈ کے نئے ویرینٹ جے این 1 کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ایڈوائزری کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

گزشتہ روز این سی او سی نے وبائی مرض کورونا کے نئے ویریینٹ کے خطرے کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کے نام مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کورونا کی ٹیسٹنگ بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک خاص طور پر بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز منظر عام پر آ رہے ہیں۔

این سی او سی نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو کہا تھا کہ وہ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔

  این سی او سی نے مزید کہا کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران آؤٹ پیشنٹ اور مریضوں کی ٹیسٹنگ کی جائے تاکہ اس نئے ویرینٹ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Advertisement

قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ذیلی قسم جے این 1 کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بنیادی طور پر یہ ویرینٹ اومیکرون کی ہی ایک شاخ ہے جو بی اے .2 .86 کہلاتی ہے۔کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سب سے پہلے یو ایس سی ڈی سی نے اگست 2023 میں رپورٹ کیا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں بہت سے ممالک میں اس ویرینٹ کے پھیلنے کی اطلاعات آ رہی ہیں اور جے این 1 کا پھیلاؤ عالمی سطح پر پھیلتا جا رہا ہے۔

 امریکہ کا خطہ، مغربی بحرالکاہل اور یورپی خطوں میں، سب سے زیادہ اضافہ مغربی بحرالکاہل میں وبائی امراض کے ہفتے میں 1.1 فیصد سے دیکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا محفوظ خواتین ویژن: لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کیلئے ہاسٹل بنانےکا آغاز
وفاقی کابینہ آج گندم اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لے گی
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال
اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، وزیر داخلہ
مسلم لیگ (ن) کا پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پورے قومی جذبے سے منانے کا فیصلہ
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر